بچوں کے عالمی دن اور سمپودہ انٹرنیشنل کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب آن لائن پلیٹ پر منعقد

بچوں کے عالمی دن اور سمپودہ انٹرنیشنل کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب آن لائن پلیٹ ...
بچوں کے عالمی دن اور سمپودہ انٹرنیشنل کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب آن لائن پلیٹ پر منعقد

  

جدہ( محمد اکرم اسد) بچوں کے عالمی دن اور سپمودہ انٹرنیشنل کی 10ویں سالگرہ تقریب بشمول بین الاقوامی شخصیات کو”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز“ عطا کرنے کی تقریب زوم آن لائن پلیٹ فارم میں منعقد ہوئی جسے فیس بک اور یوٹیوب پر ”سمیرہ عزیز آفیشل“نے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا۔ جہاں دنیا بھر سے چھ لاکھ سے زیادہ ناظرین رجسٹرڈ ہیں۔ اس تقریب میں کئی بین الاقوامی شخصیات کوانسانیت کے لیے ان کی بے لوث خدمات، صحت کے تحفظ،معاشی ترقی اور عالمی امن کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کی بنیاد پر ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور”یو سی ڈی اسپیشل ریکگنیشن آنریز“ پیش کیا گیا۔

ایس پی ایم یو ڈی اے(سپمودہ) انٹرنیشنل کی زیرِ نگرانی سمیرہ عزیز ایونٹس کے زیر انتظام، یہ آن لائن کانفرنس اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کے منشور کے عین مطابق، امن اور انسانیت کے مختلف عالمی مشنریوں کے اشتراک سے کی گئی تھی۔ روٹری انٹرنیشنل کلب اور ورلڈ پیس مشن کے ممبران نے بطور مہمان شرکت کی۔۔اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی سمیرہ عزیز، چیئرپرسن، سمیرہ عزیز گروپ آف کمپنیز نے کی۔ 

 سمیرہ عزیز نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا،”آپ اپنے دوستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں، لیکن آپ اپنے کنبے کا انتخاب نہیں کرسکتے اور میرے معاملے میں ایک تاحیات اعزاز میرے پاس چاندی کی تھالی میں آجا تا ہے کیونکہ مجھے محترم اور معزز رہنما داتو ڈاکٹر کماد علی کے خاندان میں اپنایا گیا تھا۔ مجھے بہت فخر ہے کہ مجھے ان کے ذریعے خلیج، ہندوستان اور پاکستان میں بطور”سفیر -ایٹ-لارج برائے خواتین“ اور اب ”عالمی یوم اطفال کے اعزاز یافتگان میں سے ایک“ کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

 سمیرہ عزیز نے کانفرنس کے میزبان کی حیثیت سے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا، ”ڈاکٹر علی ایک مفکر،انسان دوست اور امن کی ایک علامت ہیں جو ’سپمودہ‘ کے بانی رہے ہیں۔ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر متعدد عالمی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔”سپمودہ‘ ایک غیر معمولی غیر سرکاری ادارہ ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو بااختیار بناتے ہوئے ان میں امن، انسانی حقوق کو فروغ دیتا ہے۔

داتو ہارون آر۔ علی نے ’سپمودہ‘ انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر کماد علی کے پیغام پڑھ کر سنایا۔ پرنس ہارون آر۔علی، جیوریس ڈاکٹر، ڈاکٹر سانچی رستوگی، کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک نیورولوجسٹ، ممبئی، انڈیا ،ولیم ریگلر،ڈائریکٹر جنرل آف’واک فار پیس‘ جاپان اورسی ای او، بلّیز کڈز،“قاسمیہ نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔”ڈاکٹر وفا آر، قاسمیہ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور یونیورسل چلڈرن ڈے کے سپیشل ریکگنیشن آنریز مندرجہ ذیل افراد کو پیش کیا گیا۔

آمل داتو علی، (سفیرِامن اور سربراہ، ’سپمودہ‘ کمیشن برائے پبلک سیفٹی اینڈ سکیورٹی، بی اے آر ایم ایم)، پولیس لیفٹیننٹ امینوڈن منگونڈے، (سفیر ِ امن اور ’سپمودہ‘ کمیشن برائے پبلک سیفٹی اینڈ سکیورٹی، فلپائن کے سربراہ شہزادہ سمن بروا، (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ’سپمودہ‘، آسیان ممالک، خیر سگالی سفیر، بنگلہ دیش) ہزایکسی لینسی کیمیکوہناریس (سفیرِ امن /ڈیپوٹی ڈائریکٹر جنرل، ’سپمودہ‘ امریکہ؛ ماریسیل لابرا (’سپمودہ‘ انٹرنیشنل میں خیر سگالی سفیر، منٹن لوپہ ڈانس کمپنی، فلپائن کے سربراہ) سلامی اولڈارے بینجمن، (’سپمودہ‘ میں امن سفیر، نائیجیریا میں افریقی بچوں کے لئے ایوارڈ یافتہ سوشل ورکر) ڈیوڈ منیرمپا، (برونڈی اور ’سپمودہ‘ خیر سگالی سفیر / نمائندہ) ڈاکٹر نگین ہوانگ نام، (’سپمودہ‘ انٹرنیشنل ہیڈ نمائندہ، ویتنام) ولیم ریگلر، (ڈائریکٹر جنرل،واک فار پیس،جاپان اور بلی کے کڈز انگلش کے سی ای او) لائی کیٹ یونگ، (سیکرٹری جنرل، ورلڈ بودھسٹ ایسوسی ایشن، ڈائریکٹر جنرل، ایس پی ایم یو ڈی اے انٹرنیشنل آسیان 10، ملائیشیا) پرنس تھانورا نورودوم، (صدر، پرنس تھنورا اسستنس، کمبوڈیا) کرسٹینا آئسنبرگ، (سی ای او، کیپ ڈائیورز سائٹس، ’سپمودہ‘ نٹرنیشنل یورپ، فرانس) جنکو ایشیکاو (ڈائریکٹر جنرل، ایس پی ایم یو ڈی اے، ایشیا پیسیفک، جاپان) جے ہیوک جنگ، (صدر، جے گلوبل بزنس کارپوریشن، جنوبی کوریا، فلپائن جانی ٹی گلنگ، (ڈائریکٹر، دفتر برائے مسلم امور منٹنلوپا سٹی، نائب صدر، ’سپمودہ‘ ،لوزون، فلپائن)بائی جین پیانگ شیور، (ڈائریکٹر جنرل، ’سپمودہ‘ انٹرنیشنل، ریاستہائے متحدہ امریکہ) وفا قاسمیہ، (سینئر کلچرل کنسلٹنٹ،حکومت دبئی، متحدہ عرب امارات) مون یونگ جو، (صدر، انٹرنیشنل انٹر ایجنسی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن، جنوبی کوریا)؛جوراس پیٹاسیٹھاکارن، (صدر، پنکو انٹرنیشنل، تھائی لینڈ) جنڈیتھ ویرا ارنیز، (نائب صدر، نیگروز میری ٹائم کالج فاؤنڈیشن، انکارپوریشن، فلپائن، سپکوٹا پردیپ، (ڈائریکٹر، سن وے ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر، صدر،چانگ نیپالی نیپالیز مشن کے نمائندے، ’سپمودہ‘ ایس سی سی آئی انٹرنیشنل، نیپال)رکی ماتالم، (امن سفیر، ’سپمودہ‘ انٹرنیشنل، فلپائن)سمیرہ عزیز (چیئرپرسن،سمیرا عزیز گروپ، میڈیا پرسن اور سفیر ایٹ - لارج فار ویمن اینڈ چلڈن، مشرق وسطی، پاکستان اور ہندوستان، سعودی عرب) شائنا سنسارا، (مس ارتھ انڈیا 2017 اور مس ’سپمودہ‘ انٹرنیشنل) ڈیوڈ بروس جیکسن، (خیر سگالی سفیر، ’سپمودہ‘ ،میری لینڈ، امریکہ اور سینئر ایڈوائزر امریکہ) اورٹی آر ڈی داتو ہارون علی، (ڈی پی ایم، رائل ہاو¿س آف بلوئی دارالسلام، آئی این سی ایم پی، فلپائن۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -