ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی

ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع، پاکستانیوں کیلئے ...
ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) شہرقائد کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع ہوگئی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع ہوگئی جس کے بعد شہری نجی ہسپتالوں میں جانے پرمجبورہوگئے جہاں داخلے سے قبل لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

انڈس ہسپتال میں 16 بیڈزپرمشتمل وارڈ میں تمام بیڈزمریضوں سے بھرگئے ہیں۔ جناح ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے 90 بیڈز مختص ہیں، جناح میں 24 ایچ ڈی یوبیڈذ اور12 وینٹلیٹرزبھی موجود ہیں، سول ہسپتال میں 141 بیڈزبشمول ایچ ڈی یو، آئی سی یو مختص ہیں جن میں سے 88 پرمریض زیرعلاج ہیں۔ سول میں 7 وینٹیلٹرز پرمریض زیرعلاج ہیں جبکہ ایک خالی ہے۔

لیاری جنرل ہسپتال میں 60 بیڈڈ وارڈ بشمول آئی سی یو اورایچ ڈی یومختص اورلیاری جنرل ہسپتال میں 10 وینٹیلیٹرز بھی موجود ہیں۔ ڈاؤ ہسپتال میں بھی 30 بیڈز کا وارڈ فل ہوگیا جب کہ نیپا ہسپتال کے 66 بیڈزمکمل بھرگئے۔ ایکسپوسینٹرمیں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں 150 بیڈڈ ایچ ڈی یومیں سے 70 پر مریض زیرعلاج ہیں۔ سروسز ہسپتال میں 40 میں سے 30 بیڈزمریضوں کے لئے خالی ہے، وینٹیلیٹرزپرکوئی مریض موجود نہیں ہے۔

عباسی شہید ہسپتال میں 100 بیڈ تیاروارڈ تاحال غیرفعال ہے۔ وارڈ میں آئی سی یو، ایچ ڈی یو اوروینٹیلیٹرزکودھول چاٹنے لگی، صرف آکسیجن کمپریسرنہ ہونے کے سبب 4 ماہ سے وارڈ غیرفعال ہے۔

دوسری جانب ضیاالدین کلفٹن میں 7 جبکہ نارتھ ناظم آباد میں 12 بیڈز بھی بھر چکے ہیں، آغاخان ہسپتال کے 30 بیڈز، لیاقت نیشنل ہسپتال میں 22 بیڈز کرونا مریضوں کے لیے مختص ہیں۔

ایگزیکٹو و ڈائریکٹرجناح ہسپتال ڈاکٹر سیمیں جمالی کا اس متعلق کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ہم اب بھی مریضوں کو داخل کر رہے ہیں، بازاروں اور سکولوں کو بند ہوجانا چاہیے،اجتماعات پر پابندی لگائی جائے جب کہ ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -