دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل ہونے والے دانش عزیز کا آئیڈیل کون ہے؟

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل ہونے والے دانش عزیز ...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل ہونے والے دانش عزیز کا آئیڈیل کون ہے؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان کرکٹر دانش عزیز نے کہا ہے کہ کمار سنگاکارا میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ پاکستان شاہینز کے بعد جلد پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کروں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹر دانش عزیز نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران سری لنکا کے سینئر کرکٹر کمار سنگاکارا کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمار سنگارا کے بیٹنگ سٹائل اور دباﺅ میں کھیلنے سے بہت سیکھا۔ دانش عزیز نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کھیلے، میں ابھی پاکستان شاہینز میں شامل ہوں لیکن امید ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی کھیلوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے، میرا فوکس اسی چیز پر ہوتا ہے کہ پاور ہٹنگ کروں۔ پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز بھائی اور حسنین سے دوستی ہے، ان دونوں سے چیزیں شیئر کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -