کوویڈ 19 کی وجہ سے بڑھنے والے اخراجات سرمایہ کاری ہیں اور ملکی معیشت کیلئے سرمایہ کاری کرتے رہیں گے 

کوویڈ 19 کی وجہ سے بڑھنے والے اخراجات سرمایہ کاری ہیں اور ملکی معیشت کیلئے ...
کوویڈ 19 کی وجہ سے بڑھنے والے اخراجات سرمایہ کاری ہیں اور ملکی معیشت کیلئے سرمایہ کاری کرتے رہیں گے 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اخراجات بڑھے ہیں لیکن یہ اخراجات نہیں سرمایہ کاری ہے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے تو اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے، اخراجات بڑھنے کو مثبت انداز میں لینا چاہئے، کھیلوں کی سرگرمیاں ہونے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ ہوٹل انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے 5 ہزار ملازمتوں کو محفوظ بنایا ہے، کرکٹ ہونے سے کھلاڑی اور متعلقہ افراد 5 اور 4 سٹار ہوٹلز میں قیام کر رہے ہیں، فلائٹ اور ٹریولنگ سے بھی متعلقہ شعبوں کو فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوران بھی مزید سرمایہ کاری ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان ٹیم کو دورے کی دعوت دی ہے، افغانستان ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کیلئے ونڈو نکالیں گے، جس کیلئے افغانستان کے ساتھ جلد ہی بات چیت کا آغاز کر رہے ہیں۔
وسیم خان کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ کیلئے افغانستان کا ترقی کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے شروع سے ہی افغان کرکٹ کی معاونت کی ہے، افغان کرکٹرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کوچنگ سے متعلق یہ بھی کہا ہے کہ راشد لطیف اور انضمام الحق نے افغانستان میں کوچنگ کی۔

مزید :

کھیل -