لاہور میں 105 ای چالان کے بعد گاڑی پکڑی گئی، لیکن جرمانے کی رقم کتنی بنی؟

لاہور میں 105 ای چالان کے بعد گاڑی پکڑی گئی، لیکن جرمانے کی رقم کتنی بنی؟
لاہور میں 105 ای چالان کے بعد گاڑی پکڑی گئی، لیکن جرمانے کی رقم کتنی بنی؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں 105 ای چالان کے بعد گاڑی پکڑی گئی اور تھانہ مزنگ منتقل کردی گئی ۔ 

جیونیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ایک سو پانچ خلاف ورزیوں کے بعد  گاڑی کو پکڑ لیا اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق گاڑی کے مالک کو پچاس ہزار پانچ سو روپے جرمانہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ قوانین کی پاسداری کریں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -