بھارت اقلیتوں کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بن گیا: رانا اختر حسین

بھارت اقلیتوں کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بن گیا: رانا اختر حسین
بھارت اقلیتوں کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بن گیا: رانا اختر حسین

  

لاہور ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہاہے کہ ہندوستان اقلیتوں کے لیے دنیاکا سب سے غیرمحفوظ ملک بن چکاہے وہاں بسنے والی تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا رہناناممکن ہوتاجارہا ہے،مودی سرکار نے آر ایس ایس کے غنڈوں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے جو کشمیری نوجوانوں، خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں لاکھوں بچے یتیم اورخواتین بیوہ ہورہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات رانا اختر حسین نےپارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ رانا اختر حسین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہندوتوانظریہ کے مالک ہٹلرنریندر مودی کی سوچ اورہندوستان میں بسنےوالی اقلیتوں پر ڈھائے جانےوالے مظالم کواقوام متحدہ سمیت ہرفورم پرکھل کراجاگرکر رہے ہیں اور کشمیریوں کےسفیر ہونےکا پوراحق اداکر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کو بنجر بنانے کے لیے آبی جارحیت کر رہاہےاوردریاوں پرڈیمز بناکر سندہ طاس معاہدےکی کھلم کھلاخلاف ورزی بھی کررہا ہے، لا ئن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اورمعصوم شہریوں پرفائرنگ کے زریعے دہشتگردی کرنابھی روز کامعمول بن چکا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان کی غنڈہ گردی اورہٹ دھرمی خطے میں امن وامان کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے، بین الاقوامی برادری کواپنی آنکھوں پر بندھی سیاہ پٹی کواتارناچاہئے اور ہندوستان کے اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کوبندکروانےاور کشمیرپرغاصبانہ قبضہ اورکشمیریوں کو ان کاحق دلانے کے لیے اپناکرداراداکرناچائےاورفی الفورعملی اقدامات اٹھاناچاہئے۔

مزید :

قومی -