پاناما کیس میں نواز شریف کو نا اہل کرانے والے وکیل نعیم بخاری کو حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

پاناما کیس میں نواز شریف کو نا اہل کرانے والے وکیل نعیم بخاری کو حکومت میں ...
پاناما کیس میں نواز شریف کو نا اہل کرانے والے وکیل نعیم بخاری کو حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری کو پی ٹی وی کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔

نعیم بخاری کی تعیناتی کابینہ کی منظوری سے ہوئی ہے۔ کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد وزارت اطلاعات نے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔

خیال رہے کہ نعیم بخاری نے 2017 میں تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی کی تھی۔ اس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نہ صرف اپنی وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے بلکہ وہ تاحیات نا اہل بھی قرار پائے تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -