نیتن یاہو سے محمد بن سلمان کی ملا قات کی خبر سامنے آنے کے بعدمعروف صحافی کامران خان نے پاکستان کی اسرئیل سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن کامران خان نے پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ۔تفصیل کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا رائٹرز بریکنگ نیوز تاریخی خبر اسرائیلی وزیر اعظم ناتن یاہو نے کل سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی موجود تھے سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔
اسرائیلی میڈیا رائٹرز بریکنگ نیوز تاریخی خبر اسرائیلی وزیر اعظم ناتن یاہو نے کل سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی موجود تھے سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 23, 2020
کامران خان نے کہا کہ پاکستان کو بھی اسرائیل سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خادم الحرمین والشریفین اور عرب بھائیوں کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے پیغام ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کے مستقل دشمن یا دوست نہیں ہوتے صرف مفادات کو دیکھا جاتا ہے ،پاکستان اس حوالے سے اپنے آپشنز استعمال کرنے سے کیوں شرما رہا ہے ۔
Pakistan must also revisit it's Israel policy. Message for we Pakistanis from the Custodians of the Holy Mosques and other brothers in the Arab world.“Nations don't have permanent friends or enemies, only interests” Why is Pakistan shy of exercising its options?
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 23, 2020
واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کاخفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔ڈان نیوز کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایک نامعلوم اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ اتوار کے روز سعودی شہر نیوم کےلئے گئے جہاں انہوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں ولی عہد، امریکا کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کےلئے وہاں موجود تھے۔