نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان بھیجنے سے متعلق کارروائی جاری 

نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان بھیجنے سے متعلق کارروائی جاری 
نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان بھیجنے سے متعلق کارروائی جاری 

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج میت کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے معاملات فائنل ہو جائیں گے ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میاں محمد نواز شریف کی والدہ کی میت کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ایون فیلڈ آفس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں میت کو بھیجنے کے حوالے سے ایک پراسس ہے اس کی تکمیل کا انتظار ہے ،میت کے حوالے سے معاملات مکمل ہو جاتے ہیں تو آج شام تک فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا ۔

مزید :

برطانیہ -