اسرائیلی سائنسدانوں نے کینسر مارنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا، بڑی خوشخبری آگئی

اسرائیلی سائنسدانوں نے کینسر مارنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا، بڑی ...
اسرائیلی سائنسدانوں نے کینسر مارنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا، بڑی خوشخبری آگئی
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی سائنسدانوں نے انسانی جسم میں کینسر کے خلیوں کو یکسر ختم کرنے کا حیران کن طریقہ ڈھونڈ لیا۔ میل آن لائن کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ڈی این اے میں تبدیلی کے ذریعے کینسرکا یہ نیا علاج دریافت کیا ہے جس سے کینسر کے خلیے یکسر ختم ہو جاتے ہیں اور مریض شفایاب ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس طریقہ علاج میں’سی آر آئی ایس پی آر کیس 9‘ (CRISPR Cas-9)کا استعمال کیا ۔
رپورٹ کے مطابق چوہوں پر کی جانے والی اس تحقیق کے انتہائی تسلی بخش نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں جین کو ایڈٹ کرکے کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈین پیئر کا کہنا تھا کہ ”مجھے امید ہے کہ آئندہ دو سال کے اندر یہ طریقہ علاج انسانوں کے لیے دستیاب ہو گا اور یہ طریقہ کیموتھراپی کا متبادل ثابت ہو گا۔ “ واضح رہے کہ اس تحقیق میں جین ایڈیٹنگ کی جو تکنیک استعمال کی گئی ہے، اس پر جینیفر ڈوڈنا اور ایمانوئیلی کارپینٹیر کو نوبل پرائز بھی مل چکا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -