سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا

  

پشین(ڈیلی پا کستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع پشین میں موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پشین میں صدر تھانے کی حدود میں واقع بند خوشدل خان روڈ پرکھڑی ایک مشکوک موٹرسائیکل میں نصب بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیاگیا۔بم ڈسپوزل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب دھماکاخیز مواد برآمد کرلیا اور اسے ناکارہ بنادیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد7 کلو گرام سے زائد تھااور اس میں ٹائم ڈیوائس فٹ کی گئی تھی، ناکارہ دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -