پاکستان کا وہ دوست ملک جس نے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ دوست ملک جس نے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا
پاکستان کا وہ دوست ملک جس نے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک چین نے اپنے ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گائڑو کی آخری 9 کاونٹیز کے لوگوں کو بھی غربت کی لیکر سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ ‘کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے سال 2020 تک اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم کیا تھا جبکہ اگر ایک سال پہلے تک کی بات کی جائے تو چین کی 52 ایسی کاونٹیز باقی رہ گئیں تھیں جہاں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔ آبادی کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ چین کا غربت کے خاتمے کے خلاف لڑائی بھی اہم ترین ترجیحات میں شامل تھے۔ چینی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران اپنے ملک سے تقریباً 85 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر نکالا اور عالمی سطح پر یہ غربت کو کم کرنے کے لیے 70 فیصد حصہ ہے۔چین کی بہترین حکمت عملی سے دیہات میں رہنے والی غریبوں کی تعداد سال 2012 میں 9 کروڑ 89 لاکھ تھی جو کم ہوکر سال 2019 میں 55 لاکھ تک رہ گئی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -