’جس وقت مریم  نواز کی دادی کا انتقال ہوا وہ اس وقت کہاں تھیں، جلسے میں نہیں بلکہ ۔۔۔ ‘ فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ

’جس وقت مریم  نواز کی دادی کا انتقال ہوا وہ اس وقت کہاں تھیں، جلسے میں نہیں ...
’جس وقت مریم  نواز کی دادی کا انتقال ہوا وہ اس وقت کہاں تھیں، جلسے میں نہیں بلکہ ۔۔۔ ‘ فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جس وقت مریم نواز کی دادی کا انتقال ہوا اس وقت وہ جلسے میں نہیں بلکہ بلور ہاؤس میں تھیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز اپنی دادی کے انتقال پر سیاست کر رہی ہیں، مریم نواز 12 بجے جلسے میں نہیں بلور ہاؤس میں تھیں، وہاں تو کوئی جیمر نہیں لگے ہوئے تھے، وہاں لائیو فیڈ آ رہی تھی۔ کیا ہم مریم صاحبہ کو بتائیں کہ ان کی دادی کا انتقال ہوگیا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 کی دہائی میں نواز شریف کی شکل میں وائرس آیا، ہم تو نواز شریف کو سب سے بڑا وائرس سمجھتے ہیں۔  ہم بیماری پر بات کریں تو سیاست ، یہ کریں تو ٹھیک ہے، انتقال اور بیماری جیسے موضوعات پر بحث اور سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ کسی کے انتقال پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

قومی -