منشیات کیس میں گرفتار کامیڈین بھارتی سنگھ کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنادیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی خصوصی این ڈی ایس پی عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو گھر سے منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کرکے اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 4 دسبمر تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد بھارتی سنگھ نے این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا۔
پیر کے روز این ڈی ایس پی عدالت نے بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔