’ہم تو جلسے کریں گے، عوام کو زندگی پیاری ہے تو نہ آئے ‘ پی پی رہنما نبیل گبول کا واضح پیغام

’ہم تو جلسے کریں گے، عوام کو زندگی پیاری ہے تو نہ آئے ‘ پی پی رہنما نبیل گبول ...
’ہم تو جلسے کریں گے، عوام کو زندگی پیاری ہے تو نہ آئے ‘ پی پی رہنما نبیل گبول کا واضح پیغام
سورس:   Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے جاری رہیں گے، اگر عوام کو اپنی زندگی پیاری ہے تو جلسوں میں نہ آئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنی زندگی پیاری ہے تو جلسوں میں نہ آئے، ہم نے کہا ہے جلسہ کر رہے ہیں ، عوام آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہم تو جلسہ کریں گے، لوگوں نے آنا ہے تو آئیں، ہم کسی کو نہیں روکیں گے۔ ہم نے سندھ میں لاک ڈاؤن کیا تو کیا لوگوں نے عمل کیا؟

پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ اگر کورونا کی لہر زیادہ ہی خطرناک ہے تو حکومت ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کردے۔ حکومت یا تو مکمل لاک ڈاؤن کرے یا جو کرنے جا رہی ہے وہ نہ کرے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -