لاہور نے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کوپیچھے چھوڑ دیا ،کونسے نمبر پر آگیا؟ افسوسناک خبر آگئی

لاہور نے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کوپیچھے چھوڑ دیا ،کونسے نمبر پر ...
لاہور نے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کوپیچھے چھوڑ دیا ،کونسے نمبر پر آگیا؟ افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 357 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی دوسرے اور بوسنیا ہرزیگوینا کا شہر سراجیوو تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 191 پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی ہے جبکہ بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سراجیوو میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔