نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان کب پہنچے گی؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
لندن (مجتبیٰ علی شاہ)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کی روانگی جمعرات تک متوقع ہے ۔ایون فیلڈ آفس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کی میت کی روانگی کے لیے ضروری کاغذات کل تک تیار ہو نے کا امکان ہے جس کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی ۔