محمد بن سلمان سے ملاقات کا معاملہ ،اسرائیلی وزیراعظم بھی میدان میں آگئے

محمد بن سلمان سے ملاقات کا معاملہ ،اسرائیلی وزیراعظم بھی میدان میں آگئے
محمد بن سلمان سے ملاقات کا معاملہ ،اسرائیلی وزیراعظم بھی میدان میں آگئے

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے اور ملاقات کی تردید کی گئی ہے تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ایک تقریب میں شرکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے جب دورہ سعودی عرب سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ 'میں نے اپنے پورے دوراقتدار میں ایسی خبروں پر تبصرہ نہیں کیا اور آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر تعلیم یوآف گلانٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرتعلیم کا فوجی ریڈیو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دونوں کی ملاقات سعودی شہر نیوم میں ہوئی ہے اور یہ ناقابل یقین کامیابی ہے جس پر نیتن یاہو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید :

بین الاقوامی -