جوبائیڈن نے اوبامہ دور کے وزیر خارجہ جان کیری کو اہم عہدہ دے دیا

جوبائیڈن نے اوبامہ دور کے وزیر خارجہ جان کیری کو اہم عہدہ دے دیا
جوبائیڈن نے اوبامہ دور کے وزیر خارجہ جان کیری کو اہم عہدہ دے دیا
سورس:   Instagram

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ صدارتی انتخابات کے نتیجے میں امریکہ کے صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی اوبامہ دور میں وزیر خارجہ رہنے والے جان کیری کو اہم عہدہ دے دیا۔

جوبائیڈن نے صدر کا منصب سنبھالنے سے پہلے ہی اپنی ٹیم تشکیل دینا شروع کردی ہے۔ انہوں نے اوبامہ دور میں وزیر خارجہ رہنے والے جان کیری کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات نامزد کردیا ہے۔

علاوہ ازیں جوبائیڈن نے 58 سالہ انتھونی بلنکن کو وزیر خارجہ، جیک سلیوین کو مشیر قومی سلامتی اور الیجانڈرو مایورکس کو محکمہ داخلی سلامتی کی وزارت کیلئے نامزد کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -