عرفان شاہد تحریک انصاف کے کو آر ڈینیٹر آسٹریا تعینات

عرفان شاہد تحریک انصاف کے کو آر ڈینیٹر آسٹریا تعینات
عرفان شاہد تحریک انصاف کے کو آر ڈینیٹر آسٹریا تعینات

  

ویانا (طیب عاطر) آسٹریاکی معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت عرفان شاہد آف لنز کو پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کے کوآرڈینیٹر ایڈوائزر سیکرٹری جنرل برائے انٹرنیشنل اوورسیز طاہر انجم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا کوآرڈینیٹر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

"میں ہوں پاکستانی" کے روح رواں حاجی ملک امین اعوان، حاجی قاسم علی، الحاج خواجہ محمد نسیم، اکرم باجوہ، راناقمرظہیر، حاجی چوہدری محمد حفیظ، نوید عاصم اور حاجی قاسم علی نے عرفان شاہد کو تحریک انصاف آسٹریا کا کوآرڈینیٹر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرفان شاہد ایک محنتی سیاسی کارکن ہیں ، وہ اس عہدے کے حقدار تھے۔ مرکزی قیادت نے عرفان شاہد کی بطور کوآرڈینیٹر برائے آسٹریا نامزدگی کرکے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔ ہم سب عرفان شاہد کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -