ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

عقل سے کام لیں تمام حالات کا ازسر نو جائزہ لیں تو جہاں غلطی ہو رہی ہے اس کا احساس ہو جائے گا۔ آپ کو حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے جلد بازی نہیں کرنی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 اس بات کی اہمیت کو سمجھ کر چلیں جو روزانہ کسی نہ کسی حوالے سے آپ کے کان میں پڑ رہی ہے۔ اور وراثت کے امور میں ذرا سی غلطی اور جذباتی پن کا مظاہرہ بالکل نہیں کرنا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 اس شخص سے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو عرصہ دراز سے تنگ کر رہا ہے۔ اب تو آپ کا ستارہ حاوی ہے آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے کام پر توجہ دیں۔

 برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی ایسی پریشانی میں ہیں جس کا کوئی بھی حل نہیں مل رہا تھا وہ اب پردہ غیب سے مدد ہوتی ہوئی دیکھیں گے آج شام تک کوئی اچھی خبر ہے آپ کے لئے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ آجکل کس قدر بھی محنت اپنے کام پر کر سکتے ہیں ضرور کریں اس کا بڑا شاندار سلہ ملے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے وہ بھی ان شاء اللہ کام پر لگ سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آپ ان شاء اللہ اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دن آپ کے لئے بڑے اچھے ثابت ہوں گے بشرطیکہ آپکی نیت صاف رہے تو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کے لئے آج اچھا دن ہے آپ کی پریشانی کا حل ان شاء اللہ ضرور ملے گا اور جو لوگ تنگ کر رہے تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے راستہ صاف ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 ابھی دو تین یوم ہو سکے تو اپنا صدقہ ضرور دیتے رہیں اور جو کام جیسے چل رہا ہے ابھی ایسا ہی چلنے دیں، نماز کی پابندی لازمی کریں اور اسی سے اللہ سے مدد مانگیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ناراض شخص اور ناراض ہو سکتا ہے آپ اس کو زیادہ لالچ دینے کی کوشش نہ کریں وقت کے ساتھ ساھت سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ آج صرف اپنے کام کو دیکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صدقے کا عمل حسب توفیق جاری رکھیں آپ کا ستارہ بلا وجہ ہی کسی مشکل میں آیا لگتا ہے اور آپ نے ابھی بڑے کام میں ہاتھ نہیں ڈالنا اور بڑا فیصلہ بھی نہیں لینا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 چند دنوں تک خاموشی سے چلیں ابھی زائچہ اپنی پوزیشن بدل رہا ہے۔ اگر چل کر جو حالات ہوں گے اس کے مطابق قدم اٹھالیں۔ آج ہو سکے تو صدقہ لازمی دے دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ان شاءاللہ پریشانی کیسی بھی کیوں نہ ہو کم ہو جائے گی اور گھریلو زندگی میں بھی سکون والی خبر آ سکتی ہے۔ آج کسی طرف سے کچھ امداد ملنے کا بھی واضع امکان ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -