سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس ...
سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس نمٹا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ  میں  ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی ،  سی ای او ڈریپ  عدالت میں پیش ہوئے ۔ 

جسٹس اعجاز الاحسن نے سی ای او ڈریپ سے استفسار کیا کہ کیا پلاسٹک بوتلوں میں ادویات رکھی جا سکتی ہیں؟۔ سربراہ ڈریپ نے جواب دیا کہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پلاسٹک استعمال ہو سکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا معیار کو چیک کرنے کیلئے بھی اقدامات ہوتے ہیں؟ ۔ سی ای او ڈریپ نےجواب دیا کہ غیر معیاری پلاسٹک استعمال ہونے کی شکایت ملے کارروائی کرتے ہیں۔

عدالت نے سی ای او ڈریپ کے جواب کے بعد از خود نوٹس نمٹا دیا ۔ 

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -