سستے ڈالر کا جھانسہ دیکر بیرون ملک سے آئے تاجر سے 50 لاکھ روپے کا فراڈ

سستے ڈالر کا جھانسہ دیکر بیرون ملک سے آئے تاجر سے 50 لاکھ روپے کا فراڈ
سستے ڈالر کا جھانسہ دیکر بیرون ملک سے آئے تاجر سے 50 لاکھ روپے کا فراڈ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  بیرون ملک سے آئے تاجر سے سستے ڈالر کی آڑ میں 50 لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا ،  جعلساز نے اصلی ڈالرز دکھا کر تاجر سے ڈیل  کی مگر کرنسی کے تبادلے کے وقت نقلی تھما کر فرار ہو گیا۔

گلشن حدید میں بیرون ملک سے آیا تاجر حجام کی دکان پر گیا جہاں حجام نے باتوں باتوں میں سستے ڈالر کی آفر کی ، بتایا کہ  اس کے دوست سستے ڈالرز فروخت کرتے ہیں ، جس پر تاجر کو پہلے دو اصلی 50 ڈالرز کے نوٹ دیے گئے ،  بعد ازاں 50 لاکھ روپے کے عوض  30 ہزار امریکی ڈالرز دینےکی ڈیل طے پائی ،  ملزمان نے تاجر سے 50 لاکھ روپے لئے اور جعلی 50 ڈالرز والے تین پیکٹ تھما دیے ۔

تاجر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈیل کرانے والے نائی اور ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ جعلسازوں میں شامل خاتون سمیت تین افراد فرار ہو گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق تاجر کو ڈیل میں دو لاکھ  80 ہزار روپے کا منافع نظر آیا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -