این سی او سی کی صوبوں کو ویکسین سے متعلق اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایات

این سی او سی کی صوبوں کو ویکسین سے متعلق اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایات
این سی او سی کی صوبوں کو ویکسین سے متعلق اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایات

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا  جس میں صوبوں کو کورونا ویکسین سے متعلق اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ 

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسی نیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا کی مثبت شرح اور بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق بریفنگ دی گئی ، این سی او سی نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث اموات میں کمی اور نئے کیسز  کی کم تعداد پر بھی اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

مزید :

کورونا وائرس -