آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ حلقوں کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی 

آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ حلقوں کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی 
آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ حلقوں کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی 
سورس: Pxfuel.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم اب ایک ماہر امراض چشم نے اس کی ایک ایسی وجہ بتا دی ہے کہ کسی نے کبھی سوچی بھی نہ ہو گی۔ دی سن کے مطابق ڈاکٹر روشنی پٹیل نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرنے سے بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ سکتے ہیں، جن سے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

روشنی پٹیل کا کہنا تھا کہ ”نمک کی زیادتی سے جسم میں مائع مواد میں رکاوٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے اور عموماً یہ مائع مواد آنکھوں کے نیچے جمع ہوتا ہے جس سے اس جگہ پر جلد کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کم کر دینی چاہیے۔ جو لوگ انیمیا کے عارضے کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ آئرن سے بھرپور اشیاءکو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ اس سے آکسیجن کو ٹشوز تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے جس سے آنکھوں کے ان سیاہ حلقے ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تعلیم و صحت -