لڑکے کو ورغلا کر شرمناک حرکات کرنیوالی خاتون کو سزا سنادی گئی 

لڑکے کو ورغلا کر شرمناک حرکات کرنیوالی خاتون کو سزا سنادی گئی 
لڑکے کو ورغلا کر شرمناک حرکات کرنیوالی خاتون کو سزا سنادی گئی 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 15سالہ لڑکے کو ورغلا کر اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی 32سالہ لڑکی کو 2سال اور 8ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

دی سن کے مطابق برطانوی شہر ہُل کی رہائشی اس لڑکی کا نام سیڈو پیونا ہے جس نے 3سال قبل اس لڑکے کو سوشل میڈیا کے ذریعے ورغلا کر اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ اس وقت سیڈو کی عمر 29سال تھی۔

سیڈو کو پولیس نے گرفتار کرکے ہُل کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ سیڈو نے دو بار کم عمر لڑکے کو اپنے گھر بلایا۔ پہلی بار اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ کم عمر ہے لیکن دوسری بار لڑکے نے اسے بتا دیا تھا کہ اس کی عمر 15سال ہے۔ اس کے باوجوداس نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ عدالت کے جج ڈیوڈ ٹریمبرگ نے جرم ثابت ہونے پر سیڈو کو 32ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔

مزید :

برطانیہ -