کرتار پور راہداری نے بچھڑے دوست ملادیے، 94 سالہ گوپال سنگھ کی 91 برس کے محمد بشیر سے 74 برس بعد ملاقات

کرتار پور راہداری نے بچھڑے دوست ملادیے، 94 سالہ گوپال سنگھ کی 91 برس کے محمد ...
کرتار پور راہداری نے بچھڑے دوست ملادیے، 94 سالہ گوپال سنگھ کی 91 برس کے محمد بشیر سے 74 برس بعد ملاقات
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور کیلئے کھولی جانے والی راہداری نے تقسیمِ ہند کے وقت بچھڑ جانے والے دوستوں کو 74 سال بعد ملا دیا۔

بھارت سے 94 سالہ سردار گوپال سنگھ کرتار پور آئے جہاں ان کی ملاقات تقسیم  سے پہلے کے اپنے دوست 91 سالہ محمد بشیر سے ہوئی۔ دونوں دوستوں کی 74 برس بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ سنہ 1947 کے بعد ملنے والے دونوں دوست ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے جس نے قریب کھڑے لوگوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔

نارووال کے رہائشی محمد بشیر اور سردار گوپال  تقسیم سے پہلے ایک ہی گاؤں میں رہتے اور دونوں میں گہری دوستی تھی۔ اپنے بچپن اور لڑکپن کے دنوں میں بھی دونوں کرتار پور اکثر آیا کرتے تھے۔