ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ صدقہ دیں چند دن لگاتار حسب توفیق تاکہ جو رجعت پیدا ہو رہی ہے اس سے نجات مل سکے۔ آپ جس بھی الجھن اور مشکلات کا شکار ہیں، ان سے محفوظ رہیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آپ سوچتے زیادہ ہیں اور عملی کام کم کرتے ہیں۔ اس وقت آپ کو عملی کام کی ضرورت ہے تاکہ جو حالات خراب ہو چکے ہیں ان کو سنبھالا جائے آج اہم فیصلے کی سخت ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 جن جن کے ساتھ زندگی میں اچھائی کی وہ سب نظریں بدل رہے ہیں۔ وفا کا کوئی صلہ نہیں ہے۔ اب خود سے اللہ کا نام لے کر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی منزل حاصل ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 اب سنجیدہ ہو جائیں۔پہلے ہی بُرا وقت گزر چکا ہے۔ اب زندگی کو آگے لے کر چلنا ہوگا اور اپنے لئے قدم اٹھانا ہوگا تاکہ آگے بڑھنے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ کو اگر جو آفر بھی روزگار کے حوالے سے ملے اس کو پکڑ لیں، اب زندگی سنوارنے کے لئے رسک تو لینا ہوگا۔ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے اور آپ کے لئے اللہ کرے بہتر ہی رہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 مالی طور پر کچھ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے۔ اب وہ خوشخبری سن سکیں گے۔ آج کا دن نوکری اور روزگار کے حوالے سے اہم ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ کو جس طرف سے کچھ امید نظر آ رہی ہے۔ وہ شخص ہی چکر دے جائے گا۔ آپ کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اور کامیابی کے لئے اپنے بل بوتے پر ہی قدم آگے بڑھانا ہوگا ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ کو سمجھ کیوں نہیں آ رہا ہے۔ الٹی سیدھی باتوں پر یقین کرکے اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹ رہے ہیں جو کہ خود کے ساتھ زیادتی ہے۔ آج فوری قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 جو لوگ بیماری بندش یا اور کسی قسم کے اثرات میں مبتلا تھے۔ وہ اب اس سے ان شاءاللہ آزاد ہو جائیں گے مگرآپ کو بھی حسد کرنے والوں سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 آج کا دن اہم ہے۔ آپ کو مالی طور پر ایک فائدہ ملے گا اور جس بات کا خطرہ تھا وہ بھی ختم ہوگا۔ ایک پرانے تعلق کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع بھی نصیب ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بار کا شخص زاتی زندگی سے مداخلت کر رہا ہے۔ اس بات سے دور رہیں۔ وہ بڑا خطرناک ہو سکتا ہے اور صدقہ دیں۔ ایک کام کی پیشکش ملنے کی بڑی امید ہے توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آج اچھا دن ہے۔ آپ کو اپنے معاملات میں بہتری حاصل ہوگی اور بڑا اچھا راستہ بھی دکھائی دے گا۔ آپ کو آج دوپہر کے بعد مالی حوالے سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔