اگر آپ کے پاس بھی پرانے بڑے سائز والے نوٹ موجود ہیں تو کب تک تبدیل کروا سکتے ہیں؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

اگر آپ کے پاس بھی پرانے بڑے سائز والے نوٹ موجود ہیں تو کب تک تبدیل کروا سکتے ...
اگر آپ کے پاس بھی پرانے بڑے سائز والے نوٹ موجود ہیں تو کب تک تبدیل کروا سکتے ہیں؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جن افراد کے پاس پرانے بڑے سائز والے نوٹ موجود ہیں وہ انہیں 31 دسمبر 2022 سے قبل تبدیل کروا لیں بصورت دیگر یہ ضائع ہو جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر ہدایت نامہ جاری کیا گیاہے جس میں بتایا گیا کہ جن شہریوں کے پاس 10، 50 ، 100 اور ایک ہزار والے بڑے سائز کے نوٹ موجو د ہیں وہ 31 دسمبر 2022 تک سٹیٹ بینک سے تبدیل کروا کر چھوٹے سائز والے جدید اورکارآمد نوٹ حاصل کر سکتے ہیں ، اس تاریخ کے بعد سٹیٹ بینک انہیں تبدیل کرنے کا مجاز نہیں ہے اور یہ نوٹ مکمل طور پر بے کار ہو جائیں گے۔

مزید :

قومی -بزنس -