کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد

کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں ...
کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر "خالد محمد نبی " سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز  مواد بھی برآمد ہوا ہے  ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز " نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (محکمہ انسداد دہشتگردی )کے حوالے سے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر خالد نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنو ارکھا تھا، مبینہ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز موآد بھی برآمد ہوا ہے، دھماکا خیز مواد راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -