اسلام آباد کی 3 بڑی جامعات کے وائس چانسلرز ریٹائر، نئی تعیناتی آئندہ ماہ ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلرزریٹائر ڈہو گئے ہیں، جب کہ نئی تعیناتی آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر(وی سی )محمد علی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا القیوم اور اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یاسین زئی ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ، ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ قائداعظم اور اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کا فیصلہ جمعرات تک کردیا جائے گا۔