بھارت میں تانترک نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے لڑکے اور لڑکی کو اپنے سامنے جنسی عمل میں مشغول کروا کر قتل کر دیا ، تحقیقات میں پولیس چکرا کر رہ گئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک مرد اور عورت کو شرمناک حرکات پر مجبور کرنے اور موت کے گھاٹ اتارنے والے 55سالہ تانترک کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واردات ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہوئی۔ پولیس کو مقتول اور مقتولہ کی برہنہ لاشیں ایک ویرانے علاقے سے ملیں۔ دونوں کی لاشیں جنسی تعلق قائم کرنے کی حالت میں تھیں اور ان کے جنسی اعضاءگلو سے جوڑے ہوئے تھے۔
ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ ہوا کہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے تاہم تحقیقات کرنے پر یہ چشم کشا انکشاف منظرعام پرآیا کہ یہ ایک تانترک کی کارستانی ہے۔ مقتولین کی شناخت 30سالہ ٹیچر راہول مینا اور 28سالہ سونو کنور کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق راہول اور سونو دونوں شادی شدہ تھے ۔ دونوں کی فیملی ’اِچھاپورنا بھووجی مندر‘ کے اس تانترک کے پاس آتی رہتی تھیں اور دونوں کی وہیں ملاقات ہوئی تھی۔
مندر میں ملاقات ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے ۔ ان کے تعلق کی وجہ سے راہول کی اپنی بیوی کے ساتھ اکثر لڑائی رہنے لگی۔ سونو بھی بھلیش کمار نامی تانترک سے تعویذ گنڈا کراتی رہتی تھی چنانچہ اس کے کافی قریب تھی۔چنانچہ اس نے تانترک کو اپنے اور راہول کے تعلق کے بارے میں بتا دیا اور تانترک نے یہ بات راہول کی اہلیہ کو بتا دی۔
جب راہول او ر سونو کو پتا چلا کہ تانترک نے یہ بات راہول کی بیوی کو بتائی ہے تو انہوں نے تانترک کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ اس کے کرتوت لوگوں کو بتا دیں گے۔ تانترک نے لوگوں میں اپنی ساکھ بچانے کے لیے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سپر گلو کی 50ٹیوبز خریدیں اور ان میں موجود گلو ایک بوتل میں ڈال کر اکٹھی کر لی۔ پھراس نے راہول اور سونو کو مضافاتی علاقے میں ملنے کے لیے بلایا۔
ملاقات کے دوران راہول اور سونو کو تانترک نے اپنے سامنے باہم جنسی تعلق قائم کرنے کو کہا اور اس قبیح عمل کے دوران ان کے پوشیدہ حصوں پر گلو لگا دی، جس سے ان کے جسم آپس میں جڑ گئے۔اس کے بعد تانترک نے چاقو سے راہول کا گلہ کاٹ دیا اور سونو کے جسم میں چاقو گھونپ کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تانترک نے دوران تفتیش بتایا کہ راہول اور سونو نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس کو لوگوں میں بدنام کر دیں گے، چنانچہ وہ چاہتا تھا کہ جب راہول اور سونو کی لاشیں ملیں تو وہ اس حالت میں ہوں کہ پوری دنیا کو ان کے بارے میں پتا چل جائے۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے گلو سے ان کے پوشیدہ حصے جوڑنے کی منصوبہ بندی کی۔