برطانیہ کے منشیات کے ’ بادشاہ‘ کہلائے جانے والے سمگلر کو جیل سے 14 سال بعد رہائی مل گئی ، سخت پابندیاں بھی عائد 

برطانیہ کے منشیات کے ’ بادشاہ‘ کہلائے جانے والے سمگلر کو جیل سے 14 سال بعد ...
برطانیہ کے منشیات کے ’ بادشاہ‘ کہلائے جانے والے سمگلر کو جیل سے 14 سال بعد رہائی مل گئی ، سخت پابندیاں بھی عائد 
سورس: Representational Image

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’برطانیہ کا پیبلو ایسکوبار‘کہلانے والے منشیات سمگلر کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دی سن کے مطابق 59سالہ کرٹس کوکی وارن کو 14سال قید کاٹنے کے بعد پیر کے روز کیمبرج شر کی وائٹ مور جیل سے رہا کیا گیا۔ ایک وقت میں کرٹس وارن کی دولت کا تخمینہ 20کروڑ پاﺅنڈ لگایا گیا تھا۔

جیل سے رہائی کے باوجود کرٹس وارن پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ وہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر استعمال نہیں کر سکتا اور اسے پولیس کو رپورٹ کرنے رہنے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ کرپٹو کرنسی کی خریدوفروخت بھی نہیں کر سکتا۔ اگر اسے سکاٹ لینڈ سے کہیں باہر جانا ہو گا تو اسے 7دن قبل پولیس کو آگاہ کرنا ہوگا۔اسے 1ہزار پاﺅنڈ سے زیادہ کیش رکھنے سے بھی روکا گیا ہے۔ ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر اسے مزید 5سال قید کی سزا کاٹنی پڑے گی۔ 

آئندہ پانچ سال تک کرٹس وارن کے ساتھ ساتھ اس کے بینک اکاﺅنٹس بھی نیشنل کرائم ایجنسی کی زیرنگرانی رہیں گے۔کرٹس وارن کے وکیل انتھونی بارکلو نے بتایا کہ ”جیل سے رہائی کے بعد کرٹس وارن سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملنا چاہتا تھا۔“ واضح رہے کہ کرٹس وارن کو 2009ءمیں 10لاکھ پاﺅنڈ مالیت کی بھنگ سمگل کرنے کے جرم میں 13سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید :

برطانیہ -