" پارلیمنٹ کا یوٹیوب چینل بحال کرو" روسی عدالت کا گوگل کو حکم

" پارلیمنٹ کا یوٹیوب چینل بحال کرو" روسی عدالت کا گوگل کو حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک روسی عدالت نے گوگل کو حکم دیا ہے  کہ وہ روس کی پارلیمنٹ سٹیٹ ڈوما کے بلاک شدہ یوٹیوب چینل کو بحال کرے۔
یوٹیوب کی مالک امریکی ٹیک کمپنی نے 9 اپریل 2022 کو روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے یوٹیوب چینل کو بلاک کر دیا تھا۔ گوگل نے اس وقت کہا تھا کہ یہ فیصلہ یوکرین پر حملے پر ماسکو پر امریکی پابندیوں کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔

ڈوما کے سپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے اپریل میں واشنگٹن پر حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ معلومات پر اجارہ داری کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔  اس سال کے شروع میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے یوکرین میں معلوماتی جنگ سے نمٹنے کے لیے یورپی حکام کے دباؤ کے بعد روسی سرکاری میڈیا کے مواد پر کریک ڈاؤن کیا تھا۔