امریکہ میں وال مارٹ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکہ میں وال مارٹ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکہ میں وال مارٹ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ورجینیا میں منگل کی شب وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران حملہ آور بھی مارا گیا۔ چیسپیک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسر لیو کوسنسکی نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا، 'ہم متعدد ہلاکتوں اور متعدد زخمی ہونے والے افراد کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔'  انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک ہی شوٹر ہے اور وہ واحد شوٹر اس وقت مر گیا ہے۔' خبروں کی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر پولیس کی ایک بڑی  تعداد  کو دیکھا گیا۔ ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن  سی بی ایس نیوز  کے مطابق  پولیس نے کہاہے  کہ انہیں یقین ہے کہ 10  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -