ترکیہ نے عراق اور  شام میں تقریباً 500 کرد اہداف کو نشانہ بنادیا، 254 دہشت گرد ہلاک

ترکیہ نے عراق اور  شام میں تقریباً 500 کرد اہداف کو نشانہ بنادیا، 254 دہشت گرد ...
ترکیہ نے عراق اور  شام میں تقریباً 500 کرد اہداف کو نشانہ بنادیا، 254 دہشت گرد ہلاک

  

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا ہے  کہ ترک فوج نے فضائی حملوں کی مہم کے ایک حصے کے طور پر عراق اور شام میں تقریباً 500 کرد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے آکار کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن میں اب تک 471 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور 254 دہشت گردوں کو  ہلاک  کر دیا گیا ہے۔ ترکیہ نے   اتوار کو آپریشن کلا سورڈ ( پنجہ تلوار)  کے حصے کے طور پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کے روز شام میں 'ٹینکوں اور فوجیوں کے ساتھ' زمینی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ترکیہ  کے فضائی حملے 13 نومبر کو استنبول میں اس بم دھماکے کے بعد  شروع ہوئے جس میں چھ افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوئے تھے۔ ترکی نے  اس کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر حملے کا الزام لگایا، جسے یورپی یونین اور امریکہ نے دہشت گرد گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کیا ہواہے۔ پی کے کے  جس نے 1984 سے ترک ریاست کے خلاف شورش برپا کر رکھی ہے، نے بم دھماکے میں کسی بھی قسم کے کردار سے انکار کیا  تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -