نائیجیریا میں3 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، درجنوں ہلاک، زیادہ تر لاشیں ناقابلِ شناخت

نائیجیریا میں3 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، درجنوں ہلاک، زیادہ تر لاشیں ناقابلِ ...
نائیجیریا میں3 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، درجنوں ہلاک، زیادہ تر لاشیں ناقابلِ شناخت

  

ابوجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی روڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا کہ منگل کو شمال مشرقی نائجیریا کے شہر میدوگوری کے باہر 3 بسوں کے ٹکرانے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

بورنو ریاست کے روڈ سیفٹی ایجنسی کے سربراہ یوٹن بوئی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2کمرشل بسیں آپس میں ٹکرا گئیں اور شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں، اس کے بعد ایک اور بس بھی ان سے آکر ٹکرا گئی۔ اب تک 37 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر جلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لاشوں کی شناخت مشکل کام ہے۔

یہ تصادم بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری سے تقریباً 35 کلومیٹر دور جاکانا گاؤں کے قریب ہوا۔ تصادم اس وقت ہوا جب ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ روڈ سیفٹی ایجنسی کے سربراہ نے حادثے کی ذمہ داری تیز رفتاری پر ڈالی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -