سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شا ہ نے کہاہے کہ پارا چنار واقعہ صوبای حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، وہ غیر سیاسی خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کے کہنے پر ہی ایسے بیان دے رہی ہیں، رہائی احتجاج سے نہیں ملتی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے، احتجاج کرنا انکا حق ہے، اگر احتجاج کریں گے تو یہ جلاؤگھیراؤ بھی کریں گے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ دریائے سندھ پر کنال بنانے پر پیپلز پارٹی نے اسکی مخالفت کی۔
خورشید شاہ