پشاور (سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے دو دن کی مہلت دیدی‘ دو دن بعد پورے پشاور میں تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 25 نومبر بروز پیر گرینڈ آپریشن شروع کردیا جائیگا اس سلسلے میں انہوں نے تما م تاجروں اور کانداروں کو تنبیہ کیں کہ وہ از خود فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کریں بصور ت دیگر سخت آپریشن کیاجائیگا اور ساما بھی ضبط ہوگا انہوں نے کہاکہ تاجر برادر ی فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کریں تاکہ خواتین‘ بزرگ بچوں اور عام عوام کو آنے جانے میں مشکلات نہ ہوں اور عوام کو سہولیات مل سکیں اورر ٹریفک کی ر وانی متاثر نہ ہوں انہو ں نے تاجروں کو تنبیہ کیں کہ وہ تجاوزات سے پاک کرنے میں کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کا ساتھ دیں۔