بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑنے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری(بقیہ نمبر62صفحہ7پر)
اور افکار نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ اقبال نے اپنے کلام میں تاریخ، فلسفہ اور انسانی زندگی کے مسائل کو اس انداز میں بیان کیا ہے جو ہر دور کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔وہ ایس ای کالج میں چیف منسٹر پنجاب اقبال فیسٹول کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے نوجوان نسل میں اتحاد اور خود انحصاری کو فروغ دینے کیلئے اقبال کے وژن سے دوبارہ جڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری اور فکر پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔،ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک اپنے نوجوانوں کی فکری اور عملی تربیت کے لیے ان کے افکار عالیہ سے استفادہ کریں۔ملک کے معروف موٹیویشنل سپیکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اقبال کا سب سے بڑا پیغام نوجوانوں کے لیے کردار کی تشکیل ہے۔