مویشی پالوں کیلئے لائیو سٹاک کارڈ دینے کا سلسلہ شروع

Nov 23, 2024

 ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک کارڈ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے بلاسود قرض کے ساتھ دیگر مراعات حاصل ہوں گی جس کیلئے 11 ارب(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 روپے مختص کیے گئے ہیں اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 4297 درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن بالخصوص کوہ سلیمان رینج لائیو سٹاک کے معیار کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔لائیو سٹاک کی ترقی اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی کیلئے حکومت پنجاب کی سکیموں کو کامیاب کرنا ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے رہائشی، قومی شناختی کارڈ،اپنے نام سے رجسٹرڈ موبائل سم رکھنے والے مویشی پال کو  دو لاکھ 70 ہزار روپے تک کا بلاسود قرض دیا جائے گا۔علاوہ ازیں جنوبی پنجاب میں دیہی علاقوں کی 55 سال تک کی 11 ہزار  بیو ہ اور طلاق یافتہ خواتین کو گائے، بھینس مفت دی جائیں گی جس کیلئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 23879 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔درخواستوں کی آن لائن وصولی کے ساتھ  لائیو سٹاک دفاتر میں خصوصی ہیلپ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں