ملتان(سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں بہاولپور ڈویژن کے آڈٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، پا کستان آڈٹ ٹیم اور(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
سکول ایجوکیشن کے بجٹ سیکشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں بہاول نگر ضلع کے 129 پیراجات بہاولپور ضلع کے 167 اور رحیم یار خان ضلع کے 95،کل 391 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔اسپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب نے اجلاس کے دوران بہاولپور، رحیم یار خان، اور بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ چیف ایگزیکٹوز کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا ویری فکیشن ایک ہفتے کے اندر جمع کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تحقیقات کی ضرورت ہو فوری طور پر انکوائری کا آغاز کیا جائے اور جہاں کسی بھی قسم کی خط و کتابت یا دیگر ضروری کارروائی درکار ہووہ بھی فورا شروع کی جائے۔ اجلاس کا مقصد آڈٹ کے تمام نکات کو شفاف اور مو_ثر انداز میں حل کرنا اور تعلیمی اداروں کے مالیاتی معاملات میں بہتری لانا تھا۔ اسپیشل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تمام معاملات کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے