ڈی جی ایم ڈی اے کا آفس بلاک کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

Nov 23, 2024

 ملتان(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 ایم ڈی اے آفس بلاک کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کادورہ کیا۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم اور انجینئرنگ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ میں عوام الناس کو سہولیات دینے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سیل بنایا جا رہا ہے۔ بلڈنگ کی تعمیر سے آفس کی پارکنگ اور کمروں کی کمی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے بلڈنگ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار کا معائنہ  بھی کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم احمد خان کو ہدایت کی کہ بلڈنگ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔رانا سلیم احمد خانڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی جانب سے اگلے ماہ تک بلڈنگ مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن دے دی 

مزیدخبریں