بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپورآفس کے سامنے(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)
موجود سرصادق محمدخان عباسی خامس کے مجسمہ کاسرغائب ہوگیا یاچوری کرلیاگیا لیکن اگلے روز کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے چور کوگرفتارکرکے پولیس کے حوالہ کردیا۔ شہریوں نے اس واقعہ پرشدیدغم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپورکی انتظامیہ کی غفلت لاپروائی کے باعث نواب سرصادق محمدخان عباسی کے مجسمہ کی بے حرمتی کی گئی جس کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی پریہ سوالیہ نشان ہے کہ وہ ایک مجسمہ کی حفاظت نہیں کرسکی ہے۔ شہریوں نے حکام بالاسے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپورسمیت کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپورکے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے تاکہ آئندہ شرمناک صورتحال کاسامنانہ کرناپڑے۔