ملتان(خصو صی ر پورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 20مقدمات درج کرلیے۔تھانہ نیوملتان کے علاقے فہد طارق سے نامعلوم ملزمان نقدی و موبائل لے گئے،تھانہ بوہڑ گیٹ اور گلگشت کے علاقے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)
فیاض احمد اور راشدسے موبائلزفونزچھین کر فرار،تھانہ بی زیڈ کے علاقے زبیر سے چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی2لاکھ64ہزار وطلائی انگوٹھی لوٹ کر لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے عبدالرحمن تین مسلح ملزمان موٹرسائیکل و موبائل لے گئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقے اسلم سے چار ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی80ہزار و ڈیڑھ تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے مختیارا حمد سے مسلح ڈاکو نقدی40ہزار لے گئے جبکہ فیاض احمد،ریاض احمد، فراست علی، نزیر احمد، گہنہ خان، نعیم، کالو، علی نواز، ثمر عباس،محمد نعیم، عثمان عارف،محمد آصغر،بابر علی اور محمد اخلاق کی نقدی،موٹرسائیکلیں،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔