ملتان(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی تیاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، فوڈ سیفٹی ٹیم کی شیرے والا سٹاپ میلسی میں جعلی کولیکشن سنٹر پر کارروائی، 250 لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ زبیر(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
احمد اعجاز کی زیر نگرانی ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے شیرے والا سٹاپ میسلی میں ملک کولیکشن سنٹر کی انسپکشن کی۔ دوران چیکنگ وئے پاڈر اور آئل کی مدد سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ جعلی دودھ تیار کرکے مختلف مقامات پر سپلائی کیا جانا تھا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کے دوران سینکڑوں لٹر جعلی دودھ تلف کردیا۔ جعل سازی کرنے پر کولیکشن سنٹر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا صحت دشمن عناصر کے تمام گھنانے منصوبے ناکام بنائیں گے۔ مزید کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔