ملتان(سٹاف رپورٹر)میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے تمام(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع دے دی۔اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6 دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے۔2 گنا فیس کے ساتھ 20 دسمبر تک داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔3 گنا فیس کے ساتھ 2 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔میٹرک کیسالانہ امتحان کا آغاز 4 مارچ 2025 سے ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔