چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے خطوط سے متعلق کے پی حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

Nov 23, 2024 | 09:44 AM

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی) کے چیف سیکرٹری اور انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کے خطوط سے متعلق کے پی حکومت کا مؤقف سامنےآگیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجیںئرنگ پختون یار نے کہا کہ ہماری سکیورٹی سرکار کی ذمہ داری ہے، پی ڈی ایم دور میں پی ٹی آئی ورکرزکے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے ایسے خطوط کیوں نہیں لکھے جن میں قائداعظم کا حوالہ دیا گیا ہو۔پختون یار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم دور میں چیف سیکرٹری نے غیرقانونی فنڈز جاری کیے، ترقیاتی اسکیمیں دیں ہم اسلام آباد پر غیرقانونی اقدام کرنے نہیں جا رہے، ہم اسلام آباد اپنا حق مانگنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد جاکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور پولیس گارڈز بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواندیم اسلم چوہدری نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس کو انتباہی خط لکھتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ پولیس اور انتظامی افسران سیاسی قیادت کے صرف وہ احکامات مانیں، جو آئینی دائرے میں ہوں۔

خط میں کہا گیا کہ کسی سیاسی جماعت کے غیر قانونی احکامات پرتعاون کرنے کے نتائج ہوں گے۔ افسران کسی دباؤ یا لالچ میں سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔

ط میں کہا گیا ہےکہ تمام افسران پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی پاپندی کریں۔ قانون کو بغیرکسی خوف، حمایت یا تعصب کے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے لیے وژن ہماری رہنمائی کی روشنی ہے۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ غیر سیاسی، غیر جانبدار رہنا، ثابت قدمی سے قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم رہنا۔ عوامی اعتماد کے رکھوالوں کے طور پر ہم اس کے پابند ہیں۔

بعد ازاں آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے بھی ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ لکھ کر سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں