کل کے بیان پر  شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا:طلال چودھری

کل کے بیان پر  شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال ...
کل کے بیان پر  شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا:طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کل کے بیان پر ان کو شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا،سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، پی ٹی آئی انہی ممالک کو کیوں ٹارگٹ کرتی ہے جو دوست ممالک ہیں؟۔چند گھریلو خواتین کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کی باگ ڈور ہے۔

"جنگ " کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنے مفادات کی خاطر ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگایا گیا، پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ سیاست کے لیے جھوٹ کا بیانیہ بنانا آپ کی عادت ہے، آپ کے جھوٹ کا بیانیہ بکتا رہا اس لیے آپ بیچتے ہیں، پی ٹی آئی کا نشانہ وہ دوست ممالک ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔