پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ نیو ٹاؤن پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس بانی پی ٹی آئی سے 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔اس کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔
"جنگ "کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 5 روز تک جیل میں تفتیش کی ہدایت کی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر کو کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا۔